07:12 , 23 جون 2026
Watch Live

سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد انتقال کر گئے

سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں ان کے انتقال کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے، جس کے مطابق شہزادہ عبداللہ کا انتقال بیرونِ ملک ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ منگل کے روز ریاض میں واقع جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ریاض ریجن کے گورنر سمیت شاہی خاندان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

ایوانِ شاہی نے اپنے بیان میں مرحوم کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے رحمت، مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام کی جانب سے بھی شہزادہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف سعودی شخصیات نے بھی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں نے عوام سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION